وزیر اعظم نریندر مودی نے حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھتے ہوئے سبز انقلاب
اور انقلاب ابیض کے بعد ملک میں نیلا انقلاب شروع کرنے کی آج پرزور اپیل
کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 146مجھے آج زرعی حیاتیاتی تنوع کے میدان میں کام کر رہے
دنیا
کے بڑے بڑے سائنس دانوں، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور میرے اپنے
کسان بھائیوں کے درمیان آکر خوشی کا احساس ہو رہا ہے۔ میں اس موقع پر دنیا کے مختلف حصوں سے یہاں تشریف لائے وفود کا اس تاریخی شہر میں دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتا ہوں۔